افغانستان اور آئر لینڈ کو ٹیسٹ اسٹیٹس مل گیا

افغان قوم کے لیے یہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے جس پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، چیف ایگزیکٹو افغان کرکٹ بورڈ

افغان قوم کے لیے یہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے جس پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، چیف ایگزیکٹو افغان کرکٹ بورڈ۔ فوٹو : فائل

SHABQADAR/ISLAMABAD:
آئی سی سی نے افغانستان اور آئر لینڈ کو ٹیسٹ اسٹیٹس دے دیا ہے۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی لندن میں ہونے والی کونسل میٹنگ کے دوران متفقہ طور پر افغانستان اور آئر لینڈ کو فل ممبرز کا درجہ دے دیا گیا ہے، ممبر شپ کمیٹی کی جانب سے نئے ممبران کی درخواستیں نئے لائحہ عمل کے مطابق ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی اہل ہو جائیں گی۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو شفیق استنکزئی نے کہا ہے کہ افغان قوم کیلیے یہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے، پوری قوم اس پر جشن منا رہی ہے اور ہماری عید سے قبل عید ہو گئی ہے۔

کمیٹی نے آئی سی سی کے ساتھ الحاق کی رکنیت کو ختم کر دیا ہے، الحاق رکھنے والے تمام ارکان کو ایسوسی ایٹ ممبرز کا درجہ دے دیا گیا ہے، اب صرف فل اور ایسوسی ایٹ ممبرز ہوں گے، اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی بورڈ کے ووٹنگ سسٹم میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور اب تمام بورڈ ممبرز (فل اور ایسوسی ایٹ) کے ووٹ برابر ہوں گے اور قرارداد کی منظوری کیلیے دوتہائی اکثریت کی حمایت ضروری ہو گی۔
Load Next Story