23 اگست كا فیصلہ وقت كی ضرورت تھا فاروق ستار
ہمارے آباواجداد نے پاكستان بنایا تھا اور ہم پاكستان كو بچائیں گے، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ پاكستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 23 اگست كا فیصلہ وقت كی ضرورت اور مہاجر اتحاد قائم ركھنے كی لئے ضروری تھا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاكستان امریكا كے مختلف یونٹوں میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 22 اگست كے ناخوشگوار واقعے نے مہاجر قوم پر ایک سوالیہ نشان لگا دیا تھا لہذا 23 اگست كا فیصلہ وقت كی ضرورت اور مہاجر اتحاد قائم ركھنے كی لئے ضروری تھا۔
فاروق ستار نے كہا كہ ہمارے آباواجداد نے پاكستان كے قیام كے لیے لاكھوں جانوں كی قربانیاں دیں ہیں اور پاكستان سے روگردارنی اپنے آباواجداد كی قربانیوں سے روگردانی كے مترادف ہے جب کہ ہمارے آباواجداد نے پاكستان بنایا تھا اور ہم پاكستان كو بچائیں گے۔