پی آئی اے کے کسی ملازم کو نکالا نہیں جائیگا آصف یاسین

3 نئے ا نجینئرنگ ہینگربنا رہے ہیں، ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں گے،چیئرمین پی آئی اے.


Staff Reporter February 02, 2013
3 نئے ا نجینئرنگ ہینگربنا رہے ہیں، ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں گے،چیئرمین پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یسٰین ملک نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن سے کسی بھی کارکن کو نہیں نکالاجائیگا اورادارہ بہتری کی جانب گامزن ہے اوراسی سال ترقیوںکی نئی منازل تک پہنچ جائیگی۔

یہ بات انھوں نے پی آئی اے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کہ پی آئی اے منافع کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا جائے گا، انھوں نے خاص طور پر پی آئی اے کے انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی خدمات کو سراہا،انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں ائیر بس A-320 طیارے آئندہ چند ماہ میں شامل ہو جائیں گے، 3 نئے ا نجینئرنگ ہینگر تعمیر کر رہے ہیں۔

6

انھوں نے شعبہ انجینئرنگ میں ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کیلیے مزید انجینئرز اور ٹیکنیشنز بھرتی کرنے کا بھی یقین دلایا،چیئرمین پی آئی اے نے انجینئرنگ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ایئر وائس مارشل قاسم مسعود خان اور ڈائریکٹر انجینئرنگ سید ثمین الدین نقوی نے ان کو بریفنگ دی، پی آئی اے کے ڈائریکٹرز، جنرل مینیجرز اور چیف انجینئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں