اہلسنّت کے حقوق کا استحصال نہیں ہونے دینگے ثروت اعجاز
شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی اہم وجہ حکومتی رٹ اور قانون پر عمل درآمد نہ ہونا ہے.
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہلسنّت کے حقوق کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔
مساجد و مزارات کا تحفظ آخری دم تک کریں گے، استحصالی قوتوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جمہوری حق پر شب خون مارنے سے باز رہیں وگرنہ اس کے نتائج بھیانک ہوں گے ،کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کی بجائے صرف زبانی جمع خرچ اور سیاسی بیانات سے کام چلایا جارہا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن کے نتائج سب کے سامنے ہیں بڑے بڑے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قول و فعل کے تضاد کو ختم کرکے مثبت اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علمائے کرام و مشائخ عظام، سماجی رہنماؤں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کی اہم وجہ حکومتی رٹ اور قانون پر عمل درآمد نہ ہونا ہے، کلرز کسی بھی صف میں موجود ہوں ان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔