حسن علی سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کے حامی

نوجوانوں کو اگر سہولیات نہ بھی ملیں تو وہ محنت جاری رکھیں،پیسر


سٹی رپورٹر June 22, 2017
نوجوانوں کو اگر سہولیات نہ بھی ملیں تو وہ محنت جاری رکھیں،پیسر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانا اچھا اقدام ہوگا جب کہ نوجوانوں کو اگر سہولیات نہ بھی ملیں تو وہ محنت جاری رکھیں۔

ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ کسی بھی فارمیٹ میں چانس ملا تو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، کوشش کروں گا کہ اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھوں اور اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھوں۔ پیسر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اگر سہولیات نہ بھی ملیں تو وہ محنت جاری رکھیں، ایک دن محنت کا پھل ضرور ملے گا۔

حسن علی نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے چیمپئن بننے میں کامیاب رہا، آئندہ بھی بہترین کارکردگی دکھاؤں گا، نوجوان کھیل کے ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دیں، میں بھی اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا جب کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی اور پہلے ہی سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ اس موقع پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نعمان بٹ، کوچ انصر راٹھور، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد جلیس اور ریجن کے مختلف ڈسٹرکٹ کے صدر بھی موجود تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں