ایشیائی بینک اصلاحات کیلیے 30 کروڑ ڈالر قرض دے گا
معاہدے پردستخط، مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی بڑھانا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں اصلاحات کیلیے 30 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب میں اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری طارق محمود پاشا اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر شاہونگ یانگ نے معاہدے پردستخط کیے اصلاحاتی پروگرام کا مقصد پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کا حصول اورسرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں کی کارکردگی بڑھانا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے اپنے پیغام میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون کوسراہتے ہوئے کہا اے ڈی بی پاکستان کااہم ترقیاتی شراکت دارہے، معیشت، توانائی اورسرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں پائیدار بنیادوں پراصلاحات سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔