پاک ایران گیسپاکستانی کمپنیوں پرامریکی پابندیوں کاخدشہ

پاکستان نے ایران سے گیس منصوبے میں آخرکارپیشرفت کافیصلہ کرلیا،فنانشل ٹائمز


Monitoring Desk February 02, 2013
پاکستان نے ایران سے گیس منصوبے میں آخرکارپیشرفت کافیصلہ کرلیا،فنانشل ٹائمز۔ فوٹو: فائل

پاک ایران گیس لائن منصوبے پرامریکاکی جانب سے پاکستان کو تنہاکیے جانے کا خطرہ ہے۔

برطانوی اخبار''فنانشل ٹائمز'' نے اپنی رپورٹ میںکہاہے کہ آخرکار پاکستان نے ایران سے گیس درآمد کرنے کی 1.5 ارب ڈالرپائپ لائن منصوبے میں آگے بڑھنے کااصولی فیصلہ کرلیا ہے ، دسمبرمیں صدر آصف زرداری نے اس منصوبے میں امریکی مخالفت کی وجہ سے آخری منٹوں میں ایران کادورہ ملتوی کردیا تھا،منصوبے پر سخت امریکی مخالفت کی وجہ اسلام آبادمیں پائی جانے والی تشویش کی وجہ صدرایران نہ جاسکے،اس دورے میں منصوبے کی منظوری متوقع تھی،پاکستان نے جنوبی سندھ میں قومی گیس سپلائی گرڈ سے ملانے کیلیے بلوچستان میں ایران سرحدتک لائن بچھانی ہے،ایران اپنے علاقے میں اورپاکستان میں ایک سو کلومیٹرتک پائپ لائن بچھا چکاہے۔

6

اخبار کے مطابق پاکستان کی طرف سے اس منصوبے میں حصہ لینے والی کمپنیوںکوامریکااورمغرب کی طرف سے پابندیوں کاسامنا ہوسکتا ہے،اس کے علاوہ اتنے بڑے منصوبے میں تکنیکی مسائل کاسامنا بھی ہے۔اسلا م آباد میں ایک اعلیٰ مغربی سفارت کار کا کہناہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان کواعتماد ہے کہ امریکا اس پر سخت پابندیاں عائد نہیں کرے گاکیونکہ امریکاکوآئندہ برس افغانستان سے نکلنے کیلیے پاکستان کی ضرورت ہے تاہم اسلام آبادتوانائی کے بحران سے تمام سیاسی اور معاشی خطرات سے آگاہ ہے۔

اسلام آبادکو یقین ہے اس سے شور شرابا ہو گا لیکن کوئی سخت پابندیاں عائد نہیں ہوں گی۔ اخبار کے مطابق حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان خوفناک توانائی کے بحران سے دو چارہے،جو ملک کو عدم استحکا م کی طرف لے جائے گی۔ایران نے پاکستان کواس منصوبے میں500ملین ڈالر کی امداد کی پیش کش ہے،یہ مدد اس منصوبے کی شروعات کے لیے ہے ،ضرورت پڑی تو ایران پاکستان کومزیدمدددے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں