دہشت گرد دنیا بھرمیں اسلام کوبدنام کررہے ہیںالطاف حسین

ہنگومیں مسجدکے باہرخودکش دھماکاقابل مذمت ہے،شہداکے لواحقین سے اظہارتعزیت

ہنگومیں مسجدکے باہرخودکش دھماکاقابل مذمت ہے، شہداکے لواحقین سے اظہارتعزیت۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ہنگومیں مسجدکے باہرخودکش بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں متعددافرادکی شہادت پرتعزیت وہمدردی کااظہار کیاہے ۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ہنگومیں مسجد کے باہرخود کش بم دھماکے میں ملوث دہشت گردملک دشمن ہیں بلکہ دین اسلام کانام استعمال کرکے امن و سلامتی کے مذہب اسلام کی دنیابھرمیں بدنامی کاباعث بن رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔الطا ف حسین نے صدر،وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ،گورنراور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسے مطالبہ کیاکہ ہنگوخودکش دھماکے کاسختی سے نوٹس لیاجائے اوردہشت گردوں کوفوری گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔




دریں اثناالطاف حسین اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹریونٹ 119کے جوائنٹ یونٹ انچارج نیئرسروش کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے اورلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حق پرستی کی راہ میں اپنی جانوں کی قربانی کالازوال نذرانہ دینے والے شہیدکارکنان کالہوہرگزرائیگاں نہیںجانے دیاجائے گااور شہداکے لہوسے ملک میںغریب ومتوسط طبقے کاانقلاب ضرور آئے گا۔رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اوچھے ہتھکنڈے حق پرستی کے مشن ومقصداورنظریے سے وابستہ لوگوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، نیئرسروش شہیدکے قاتلوں کوفوری گرفتارکرکے عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے۔
Load Next Story