ظالمانہ حملے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہیں وزیراعظم

دہشت گرد عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک June 23, 2017
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور پر عزم ہے، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ حملے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہیں۔

عمرے کی سعادت کے لئے مدینہ منورہ میں موجود وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بہیمانہ اقدام ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور پر عزم ہے، دہشت گرد عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں، اور یہ لوگ جلد انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظالمانہ حملے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں