عارضی ڈاکٹرزکی مستقلی کابل جلد منظورکرایا جائیگا قائم علی شاہ

6نئی یونیورسٹیاں قائم کیں، چانڈکا کالج کے کانووکیشن سے خطاب،اسنادتقسیم کیں


Express Desk February 02, 2013
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ایران کے مشیرعلی اکبر ولایتی کے اعزاز میں عشائیہ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پانچ سال پورے کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

16مارچ کو حکومت کی مدت پوری ہو رہی ہے، الیکشن وقت پر ہونگے،جس کی تاریخ کا اعلان چندروزمیںکردیاجائے گا۔ وہ شہید بینظیربھٹومیڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام چانڈکامیڈیکل کالج کے9 ویں اورغلام محمدمہرمیڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایران کے سپریم کمانڈر کے مشیر علی اکبر ولائیتی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں 11 رکنی ایرانی وفد کے علاوہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن،تاج حیدر،راشد ربانی اور دیگر نے شرکت کی، بعدازاں دونوں رہنمائوں نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔

دریں اثنا کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈیڑھ لاکھ بیروزگار نوجوانوں کوروزگار اور ایک لاکھ 46 ہزارنوجوانوں کو مختلف محکموں میں تربیت دی، 15سو ڈاکٹرزکوکمیشن کے ذریعے ملازمتیں دیں، جلدعارضی ڈاکٹرز کی مستقلی کیلیے بل سندھ اسمبلی سے منظور کرایاجائے گا ۔

16

وزیراعلیٰ نے کہا کہ5سالہ دور اقتدار میں سندھ حکومت نے6نئی یونیورسٹیاں قائم کی، سندھ کے 11 اضلاع کی مختلف تحصیلوں میں نئے اسپتال بنائے جارہے ہیں، جن پرکروڑوں روپے لاگت آئیگی ۔قائم مقام گورنر نثاراحمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات پر فخر ہے کہ سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں پہلابل جامعہ بینظیر کاپاس ہوا۔

وائس چانسلر پروفیسر اکبر حیدر سومرو نے کہا کہ چانڈکا میڈیکل کالج سے اب تک 9700 گریجویٹ ڈاکٹرزڈگریاں حاصل کرچکے ہیں، علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے فارغ التحصیل ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر صائمہ، وکرم، سونیا، ورشا، ابراہیم اور دیگر نے بیسٹ گریجویٹ سرٹیفکیٹ، گولڈمیڈل بھی تقسیم کیے، قائم مقام گورنر نثارکھوڑو نے ڈاکٹرزسے حلف بھی لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |