ڈپٹی اٹارنی جنرل عبد الرشید اعوان نے استعفیٰ دے دیا

ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالرشید اعوان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا


ویب ڈیسک June 23, 2017
عبدا لرشید اعوان کو 24 ستمبر 2014 کو بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان عبدالرشید اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالرشید اعوان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان عبدالرشید اعوان نے اپنا استعفیٰ صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ عبدا لرشید اعوان کو 24 ستمبر 2014 کو بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں