الیکشن کمیشن کونہ چھیڑاجائے ورنہ انتخابات وقت پرنہیں ہونگےنائیک

کمیشن کے تمام ارکان کومکمل آئینی تحفظ حاصل ہے انھیں ہٹایا نہیں جاسکتا‘ وفاقی وزیر قانون


INP February 02, 2013
کمیشن کے تمام ارکان کومکمل آئینی تحفظ حاصل ہے انھیں ہٹایا نہیں جاسکتا‘ وفاقی وزیر قانون۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کومکمل آئینی تحفظ حاصل ہے انھیں ہٹایا نہیں جاسکتا۔

الیکشن کمیشن کونہ چھیڑاجائے ورنہ انتخابات وقت پرنہیں ہونگے'صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کا ترمیمی بل آئندہ ہفتے پیر یا منگل کوقومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ امید ہے اپوزیشن حمایت کریگی۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جمعے کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ علامہ طاہرالقادری اورحکومت کے مابین معاہدے کے حوالے سے ملک کے چوٹی کے آئینی ماہرین سے مشاورت کی ان سب کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کے ممبران کومکمل طور پرآئینی تحفظ حاصل ہے حکومت انھیں قبل ازمعیاد عہدے سے نہیں ہٹا سکتی۔

18

فاروق نائیک نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکا واحد راستہ یہ ہے کہ ممبران ازخوداستعفیٰ دیں ورنہ انھیں کسی طورنہیں ہٹایاجاسکتا۔انھوں نے کہاکہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدرمملکت کریں گے جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا شیڈول الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔آئین کسی طور پر حکومت کوالیکشن موخرکرنے اجازت نہیں دیتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |