کوئٹہ میں ایم پی اے کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار جاں بحق

گاڑی پشتونخوامیپ کے ڈاکٹر عبدالمجید خان اچکزئی کی ہے لیکن پولیس نے مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا


ویب ڈیسک June 23, 2017
مجید خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کےقریبی عزیز ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

جی پی او چوک پر رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطااللہ اپنے فرائض انجام دے رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے اسے کچل ڈالا۔ حاجی عطااللہ کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کےمطابق گاڑی پشتونخوا میپ کے رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کی ہے جو کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کےقریبی عزیز بھی ہیں۔

پولیس نے ابتدا میں گاڑی کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب اس معاملے کو دبانے اور ملزم کو بچانے کے لیے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے مجید اچکزئی نے کہا کہ واقعے کے وقت گاڑی میرا ڈرائیور چلا رہا تھا لیکن میں یہ ہی کہوں گا کہ میں چلارہاتھا اورگاڑی بھی میری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں