تخریب کاری کا منصوبہ ناکام پشاور سے ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے 7 کلو بارودی مواد برآمد ہوا، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک June 23, 2017
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی مہمند ایجنسی سے ہے، سی ٹی ڈی۔ فوٹو: فائل

سی ٹی ڈی مردان ریجن نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشت گردوں کو خطرناک کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت فضل شیر اور عطیع اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے اور دونوں شبقدر کے رہائشی ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے گھی کے دو ڈبوں میں چھپایا گیا 5 سے 7 کلو گرام باروی مواد بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں