پی ٹی آئی جس میچ کو جیتنے کی بات کرتی ہے اسکی پچ میں نے تیار کی رحمان ملک
اگر کوئی پاناما میں میری آف شور کمپنی ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دوں گا، سابق وزیر داخلہ
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے روزانہ جس میچ کو جیتنے کی بات کرتے ہیں اس کی پچ میں نے تیار کی ہے۔
رحمان ملک جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے ثبوت پیش کئے اور جے آئی ٹی کے سوالوں کے جوابات دیئے۔
جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آج جے آئی ٹی میں پیش ہو کر میرے خلاف چلنے والے پروپیگنڈے کو غلط ثابت کر دیا ہے، جو لوگ کہتے تھے کہ پاناما کیس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مک مکا ہو چکا ہے وہ جان لیں کہ میں نے کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا بلکہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کی ہے اور آئندہ بھی کروں گا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف والے روز جس میچ کو جیتنے کی بات کرتے ہیں اس کی پچ میں نے ہی تیار کی ہے اور میں اس کیس کا فیصلہ آنے کے بعد یہ ثابت بھی کر کے دکھاؤں گا۔ پاناما میں اپنا نام شامل ہونے کے حوالے سے رحمان ملک نے کہا کہ میرے نام کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر کوئی میری آف شور کمپنی ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دوں گا، ساتھ ہی انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر آئندہ کسی نے کہا کہ پاناما میں میرا نام شامل ہے تو میں اسے عدالت کے کٹہرے میں لے کر جاؤں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما جے آئی ٹی نے دھمکایا اورتوہین آمیزرویہ اختیار کیا
قبل ازیں جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آج جے آئی ٹی کے سامنے بطور سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پیش ہو رہا ہوں، لوگ کہتے تھے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا لیکن آج تمام ثبوتوں کے ساتھ پیش ہو گیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ کو تسلیم کرتا ہوں، اپنے دور میں جو بھی تحقیقات کیں وہ ذاتی حیثیت میں نہیں بلکہ سرکاری سطح پر کیں اور اس وقت کے صدر کو لکھے گئے خطوط اور ثبوت بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش کروں گا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے بھی غیر جانبدار رہا اور اب بھی غیر جانبدار ہوں، جے آئی ٹی نے جو کچھ پوچھا انہیں بتاؤں گا اور قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاکی کا پلیئر ہوں، کرکٹ نہیں کھیلتا، آج گول کر ہے ہی نکلوں گا، جے آئی ٹی کو منی لانڈرنگ کے حوالے سے مکمل طور پر مطمئن کر کے باہر نکلوں گا۔