بھارت کو پاکستان سے پولیو وائرس کی منتقلی کا خدشہ

بھارت جانیوالے پاکستانی بچوں کوپولیو قطرے پلانے کیلیے خصوصی کائونٹرقائم کرنیکی ہدایت


Online February 02, 2013
بھارت جانیوالے پاکستانی بچوں کوپولیو قطرے پلانے کیلیے خصوصی کائونٹرقائم کرنیکی ہدایت فوٹو: فائل

RAWALPINDI: بھارت نے پاکستان سے پولیو وائرس کی منتقلی کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور وزیرصحت نے پاکستان سے بسوں اورٹرین کے ذریعے بھارت آنے والے پاکستانی بچوں کیلیے پولیو ڈراپس پلانے کیلیے خصوصی کائونٹرزقائم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستان کے پولیو مانیٹرنگ سیل کو بھارتی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے مراسلہ بھیجا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیرصحت نے بھارتی ٹرانسپورٹ اورریلویزکوہدایت کی ہے کہ پاکستان سے آنے والے بچوں کو امرتسر اور نئی دہلی میں پولیو قطرے پلائے جائیں۔

6

وزیرصحت ڈاکٹراے کے والیا کے مطابق دہلی میں گزشتہ تین سال سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اوراگر ایک بھی بچہ پولیوسے متاثرہوا تووہ دوسال پیچھے چلے جائینگے۔ذرائع کے مطابق ہوائی جہاز کے ذریعے بھارت آنے والے پاکستانی بچوں کوبھی پولیو ڈراپس پلانے پرغور جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں