فکسنگ کیس پی سی بی کی شرجیل کو بطور گواہ پیش کرنیکی درخواست مسترد

بورڈ کے موقف کا مسترد ہونا ہمارے موقف کی فتح ہے، وکیل شرجیل خان

ٹریبیونل کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ پی سی بی کے پاس شرجیل کے خلاف ثبوت موجود نہیں ہیں، شیغان اعجاز. فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کیلیے پی سی بی کی درخواست ٹریبیونل نے مسترد کر دی۔


شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، بورڈ کے موقف کا مسترد ہونا ہمارے موقف کی فتح ہے، ٹریبیونل کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ پی سی بی کے پاس شرجیل کے خلاف ثبوت موجود نہیں ہیں۔

شرجیل خان کے وکیل نے کہا کہ کیس کی اگلی سماعت 6 جولائی کو ہو گی، ڈاٹ بالز پر ماہرانہ رائے کیلیے عاقب جاوید بھی پیش ہوں گے جہاں وہ اپنی ماہرانہ رائے پیش کریں گے۔
Load Next Story