ہر کامیابی کا راز محنت ہے ہمیں تکبر سے بچنا چاہیے شاداب خان

فتح کیلیے پوری ٹیم پرعزم تھی اور قوم کی دعاؤں کی بدولت فتح یاب ہوئے، شاداب خان


Sports Reporter June 23, 2017
فتح کیلیے پوری ٹیم پرعزم تھی اور قوم کی دعاؤں کی بدولت فتح یاب ہوئے، شاداب خان . فوٹو : فائل

قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہر کامیابی کا راز محنت میں مضمر ہے اور ہمیں تکبر سے بچنا چاہیے جب کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کیلیے پوری ٹیم پرعزم تھی اور قوم کی دعاؤں کی بدولت فتح یاب ہوئے۔

لیگ اسپنر شاداب خان نے لاہور میں ایک نجی اسکول کی تقریب میں شرکت کی اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں نے گاﺅں کے اسکول سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے، ہر کامیابی کا راز محنت میں مضمر ہے، ہمیں غرور سے بچنا چاہیے اور عاجزی اختیار کرنی چاہیے۔ شاداب خان نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل پوری ٹیم جیت کیلئے پرعزم تھی، قوم کی دعاؤں سے چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالف ٹیموں کی زبان کو روکا نہیں جا سکتا، اس لیے یہ سوچنے کی بجائے اپنی پرفارمنس پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں۔



واضح رہے کہ شاداب خان چیمپئنز ٹرافی فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین پلیئر ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ فائنل میں انہوں نے سابق کم عمر ترین کرکٹر یووراج سنگھ کی وکٹ حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں