محمد عامر الیسٹر کک کو اردو سکھائیں گے

الیسٹر کک نے مجھ سے فرمائش کی ہے کہ میں انہیں اردو سیکھنے میں مدد دوں، محمد عامر


Sports Desk June 23, 2017
الیسٹر کک نے مجھ سے فرمائش کی ہے کہ میں انہیں اردو سیکھنے میں مدد دوں، محمد عامر . فوٹو : فائل

KARACHI: انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر سے اردو سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایسکس کاؤنٹی کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے پیسرمحمد عامر نے آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے اور الیسٹر کک کے درمیان کوئی مخاصمت نہیں ہے، وہ بہت اچھے ہیں اور انہوں نے میری معاونت کی ہے، وہ ایک اچھے بیٹسمین ہونے کے ساتھ شاندار انسان بھی ہیں، ان کے ساتھ سفر یاد گار رہے گا۔ پیسر نے کہا کہ جب میرا الیسٹر کک سے پہلی مرتبہ تعارف ہوا تو وہ بہت اچھے طریقے سے ملے بلکہ انہوں نے مجھ سے یہ فرمائش بھی کی ہے کہ میں انہیں اردو سیکھنے میں مدد دوں۔

محمد عامر نے کہا کہ فائنل میں بھارت کے خلاف کارکردگی سے میرے کیریئر کو نئی سمت ملی ہے، فائنل میں اپنے ملک کیلیے پرفارم کرنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑنے والے پاکستانی پیسر 6 مرتبہ کاؤنٹی ونر ایسکس کی جانب سے ڈیبیو کرنے کیلیے پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ الیسٹر کک اور دیگر کرکٹرز نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کی تھی اور میچ فکسرز پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں