جنوری میں ڈرون حملوںمیں تیزی27سے 54 افراد ہلاک

ملانذیر، ولی محمد اور شیخ یاسین الکویتی بھی ڈرون حملوں میں مارے جانیوالوں میں شامل ہیں


عائشہ اے صدیقی February 02, 2013
حملوں میں 2629 سے3461 افراد ہلاک جبکہ1267 سے 1431تک افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: فائل

نئے سال کے پہلے ماہ جنوری کے دوران پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں میں ایک نئی شدت نظر آئی ہے۔

جنوری کے صرف9 ایام میں6 حملے کئے گئے، اس سے پہلے صرف اگست 2012 میں اس تعداد سے زیادہ حملے کئے گئے۔ بیورو آف تحقیقاتی جرنلزم کی ماہانہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں اختتام پذیر مہینے جنوری میں سی آئی اے کے ڈرون حملوں میں دوگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 2004سے اب تک پاکستان میں کل362 ڈرون حملے کیے گئے، ان میں سے310 یعنی85فیصد صدراوباما کے دور میں کیے گئے۔

13

اگرچہ ہلاکتوں کا بالکل ٹھیک اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں میں 2629 سے3461 افراد ہلاک جبکہ1267 سے 1431تک افراد زخمی ہوئے۔ جنوری 2013میں 27سے 54فراد مارے گئے جن میں ملانذیر سمیت بڑے 3کمانڈر بھی شامل تھے۔ تحریک طالبان کے کمانڈر ولی محمد محسود اور القاعدہ کے سنیئر کمانڈر شیخ یاسین الکویتی بھی جنوری میں نشانہ بنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں