بابراعوان پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل

بابراعوان نے سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک June 23, 2017
بابراعوان نے سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا- فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جب کہ انہوں نے سینیٹر شپ سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابراعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے میری رہنمائی کی اور وقت آ گیا ہے کہ میں حقیقی اپوزیشن جماعت میں شامل ہو جاؤں۔ بابراعوان نے سینیٹر شپ سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21 سال بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفا دے رہا ہوں۔

اس موقع پر عمران خان نے بابراعوان کوتحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بابر اعوان کے صاحبزادے پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ ہماری جماعت میں صرف ایک پارٹی سےلوگ نہیں آرہے، خیبرپختونخوا میں دیگر جماعتوں سے بھی لوگ شامل ہورہے ہیں اور جو بھی پارٹی میں شامل ہوا،اس نے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں