سیلانی ٹرسٹ مزید 9 سوخاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم

شفاف انکوائری کے بعد امداد دے رہے ہیں،خرم لودھی، مخیر حضرات سے...

شفاف انکوائری کے بعد امداد دے رہے ہیں،خرم لودھی، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل فوٹو ایکسپریس

لاہور:
سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی جانب سے مستحقین کو رمضان اور عید کی خوشیوںمیں شریک کرنے کے لیے امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، مزید9 سو خاندانوں کو راشن اور دیگر سامان دیا گیا۔ اس سلسلے میں آفندی ٹاؤن میں لگائے گئے


چوتھے امدادی کیمپ میں 4 سو اور سیلانی دستر خوان ربیع الاول چوک یونٹ نمبر10 میں لگائے گئے پانچویں امدادی کیمپ میں 5 سو غریب و مستحق خاندانوں میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ٹرسٹی و سیکریٹری نشر و اشاعت خرم لودھی نے کہا کہ امدادی سامان انتہائی شفاف انکوائری کے بعددیاجا رہا ہے جس کا مقصد اصل مستحقین تک امداد پہنچانا ہے تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔

انھوں نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ ٹرسٹ کے فلاحی کاموںمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
Load Next Story