حکومت سارے پڑھے لکھوں کو نوکریاں نہیں دے سکتی امین فہیم

دہشتگردی روکنے کیلیے 70ارب ڈالرخرچ ہو ئے، عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے


Numainda Express February 02, 2013
دہشتگردی روکنے کیلیے 70ارب ڈالرخرچ ہو ئے، عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ فوٹو: فائل

سینئر وفاقی وزیر و پیپلزپارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی روکنے کیلئے 60 سے 70 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، اگر اتنی رقم تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جاتی تو بہت کچھ ہو سکتا تھا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امین فہیم نے کہا کہ جس جگہ بھی جاتا ہوں ایک ہی شکایت ملتی ہے کہ ترقیاتی کام مکمل نہیں ہوتے، روزگار نہیں مل رہا، حکومت سارے پڑھے لکھے لوگوں کو نوکریاں نہیں دے سکی اور نہ دے سکے گی کیونکہ حکومتی خزانے میں اتنی گنجائش نہیں ہے۔

14

قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ پیپلز پارٹی دوبارہ برسراقتدار آئے تاکہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |