احمد مختار نے پرویزالٰہی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

پانی وبجلی کا وزیر بننے کے بعد مجھے بھاری رشوت کی آفر ہوئی مگر میں نے ہمیشہ حق حلال کھانا سیکھا ہے،احمد مختار


پانی وبجلی کا وزیر بننے کے بعد مجھے بھاری رشوت کی آفر ہوئی مگر میں نے ہمیشہ حق حلال کھانا سیکھا ہے،احمد مختار فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیر بجلی وپانی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی نگران حکومت کا قیام عمل میں آجائیگا۔

عوامی رابطہ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد مختار نے کہا کہ نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کو اپنے ساتھیوں پر اعتماد نہیں، اس لیے وہ بوکھلا کر اب حلقہ این اے 105 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کررہے ہیں حالانکہ مجھے اسی حلقے سے صدر آصف زرداری نے سگنل دے دیا ہے، میں ہی حلقہ این اے105 سے الیکشن لڑونگا اور 15 دن بعد اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردوں گا۔ احمد مختار نے کہا کہ پانی وبجلی کا وزیر بننے کے بعد مجھے بھاری رشوت کی آفر ہوئی مگر میں نے ہمیشہ حق حلال کھانا سیکھا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق احمد مختار نے پرویز الٰہی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں