سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد مجھ سے زیادہ ہے امیتابھ بچن

ٹی وی شوکے دوران بگ بی کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان خان کی مقبولیت سے تواب انہیں بھی پریشانی ہونے لگی ہے.

ٹی وی شوکے دوران بگ بی کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان خان کی مقبولیت سے تواب انہیں بھی پریشانی ہونے لگی ہے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل


بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد مجھ سے زیادہ ہے۔

ممبئی میں ٹی وی شوکے دوران بگ بی کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان خان کی مقبولیت سے تواب انہیں بھی پریشانی ہونے لگی ہے، امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ سماجی ویب سائیٹ پر انہیں 36 لاکھ لوگ پسند کرتے ہیں جب کہ سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے گلوکاری بھی کرلی اب اپنی ساری توجہ تھیٹر پراداکاری کےلئے وقف کریں گے ۔

Load Next Story