پاکستان میں ڈرون حملے جاری رہیں گے لیون پنیٹا
ڈرون حملوں کامقصدان افراد کونشانہ بنانا ہےجنہوں نےامریکا پرحملہ کیا جس میں ہزاروں افراد کو ہلاک ہوگئے، لیون پنیٹا۔
امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے جاری رہیں گے۔
غیر ملک خبر ایجنسی کو انٹر ویو دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ القاعدہ کے جنگجوؤں کیخلاف پاکستان سمیت جہاں بھی ضرورت پیش آئی ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد امریکا حالت جنگ میں ہے اور اب تک ہونے والے ڈرون حملے موثر ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کا مقصد ان افراد کو نشانہ بنانا ہے جنہوں نے امریکا پر حملہ کیا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے، امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ہماری ذمہ داری تھی کہ ہم ہر دستیاب ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ان کا تعاقب کریں جنہوں نے نہ صرف وہ حملے کیے بلکہ اس ملک پر مزید حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔