الطاف حسین پیپلزپارٹی کے کسی رہنما سے ملاقات نہیں کریں گےرابطہ کمیٹی

بعض عناصرنےایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کا اتحاد توڑنے کیلئے منفی رویہ اپنایا لیکن ایم کیوایم نے ہمیشہ صبر سے کام لیا۔


ویب ڈیسک February 02, 2013
پانچ سال کے دوران صدر آصف زرداری اور الطاف حسین نے انتہائی سنگین معاملات پر صبروتحمل سے کام لیتے ہوئے تمام مسائل حل کرنے کی کوششیں کیں ،رابطہ کمیٹی فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اور کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ الطاف حسین پیپلزپارٹی کے کسی رہنما سے ملاقات یا اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اور کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم دیرینہ عوامی مسائل اور فلاح وبہبود سے متعلق اختلافی امور حل نہیں کرلیتے، الطاف حسین پیپلزپارٹی کے کسی رہنما سے ملاقات یا اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔


اس حوالے سے لندن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران صدر آصف زرداری اور الطاف حسین نے انتہائی سنگین معاملات پر صبروتحمل سے کام لیتے ہوئے تمام مسائل حل کرنے کی کوششیں کیں اور جمہوری عمل کو جاری رکھا، انہوں نے کہا کہ بیشتر اجلاسوں میں بعض عناصر نے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات ناکام بنانے اور اتحاد توڑنے کےلئے منفی رویہ اپنایا لیکن ایم کیوایم نے ہمیشہ صبر سے کام لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں