دلیپ کمار خیریت سے ہیں سائرہ بانو

سوشل میڈیا پر اداکار کے انتقال کی خبر وائرل ہو گئی تھی، لوگ ہوش کے ناخن لیں،اہلیہ


Qaiser Iftikhar June 24, 2017
سوشل میڈیا پر اداکار کے انتقال کی خبر وائرل ہو گئی تھی، لوگ ہوش کے ناخن لیں،اہلیہ۔ فوٹو: فائل

برصغیر پاک وہند کے عظیم اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کی سوشل میڈیا پرانتقال کی خبر نے ان کی اہلیہ، ماضی کی معروف اداکارہ سائرہ بانوکی نیندیں اڑا دیں۔

''ایکسپریس''سے بات کرتے ہوئے سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کی طبیعت بہترہے اوروہ گھرپرآرام کررہے ہیں۔ اس وقت میں اورفیملی کے دیگرلوگ ان کے پاس ہیں۔ ماہ رمضان میں اس طرح کی حرکت کرنیوالوں کوسوچنا چاہیے۔

واضح رہے کہ جونہی سوشل میڈیا پردلیپ کمارکے انتقال کی خبرآئی تو دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے سائرہ بانو کوفون پررابطے شروع کردیے۔ اس موقع پرجہاں سائرہ بانو، دلیپ کمار کی خیریت کے حوالے سے آگاہ کرتی رہیںِ، وہیں سوشل میڈیا پربنا تصدیق افواہیں پھیلانے والوں کو برا بھلا کہتی رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں