کامران فیصل کی قبرکشائی کے بعد فرانزک ماہرین نے باقیات کے نمونے حاصل کرلئے

مکمل تحقیقات کی جائیں کہ میرے بیٹے کا قتل ہوا یا اس نے خودکشی کی،والد کامران فیصل


ویب ڈیسک February 02, 2013
مکمل تحقیقات کی جائیں کہ میرے بیٹے کا قتل ہوا یا اس نے خودکشی کی،والد کامران فیصل فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: کامران فیصل کے والد کی اجازت کے بعد علاقہ مجسٹریٹ نے رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی قبرکشائی کی جس کے بعد فرانزک ماہرین نے باقیات کے نمونےحاصل کرنے کے بعد ان کی دوبارہ تدفین کردی۔

اسلام آباد پولیس کے انسپکٹرمبارک علی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم اورکامران فیصل کے والد عبدالحمید علاقہ مجسٹریٹ میاں چنوں چوہدری شفیق احمد کی عدالت میں پہنچی جہاں والد کی رضا مندی کے بعد مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبرکشائی کی گئی اور فرانزک ماہرین نے ان کی باقیات کے نمونے حاصل کئے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تفتیشی افسر مبارک مند نے کہا کہ حاصل کئے گئے نمونے پنجاب میں واقع فرانزک لیبارٹری کے ساتھ بین الاقوامی فرانزک ماہرین کو بھی بھیجے جائیں گے

دوسری جانب کامران فیصل کے والدعبدالحمید نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ کامران فیصل کا قتل ہوا یا اس نے خودکشی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں