کامران فیصل کی قبرکشائی کے بعد فرانزک ماہرین نے باقیات کے نمونے حاصل کرلئے
مکمل تحقیقات کی جائیں کہ میرے بیٹے کا قتل ہوا یا اس نے خودکشی کی،والد کامران فیصل
KARACHI:
کامران فیصل کے والد کی اجازت کے بعد علاقہ مجسٹریٹ نے رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی قبرکشائی کی جس کے بعد فرانزک ماہرین نے باقیات کے نمونےحاصل کرنے کے بعد ان کی دوبارہ تدفین کردی۔
اسلام آباد پولیس کے انسپکٹرمبارک علی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم اورکامران فیصل کے والد عبدالحمید علاقہ مجسٹریٹ میاں چنوں چوہدری شفیق احمد کی عدالت میں پہنچی جہاں والد کی رضا مندی کے بعد مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبرکشائی کی گئی اور فرانزک ماہرین نے ان کی باقیات کے نمونے حاصل کئے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تفتیشی افسر مبارک مند نے کہا کہ حاصل کئے گئے نمونے پنجاب میں واقع فرانزک لیبارٹری کے ساتھ بین الاقوامی فرانزک ماہرین کو بھی بھیجے جائیں گے
دوسری جانب کامران فیصل کے والدعبدالحمید نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ کامران فیصل کا قتل ہوا یا اس نے خودکشی کی۔