کراچی 2030 میں ڈھائی کروڑ آبادی کے ساتھ دنیا کا ساتواں بڑا شہر بن جائیگا
ٹوکیو 3 کروڑ 75 لاکھ کی آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا شہر ہو گا، رپورٹ
کراچی ڈھائی کروڑ کی آبادی کے ساتھ 2030ء میں دنیا کا ساتواں بڑا شہر ہو گا ضبکہ چین کے تین اور بھارت کے دو شہر بھی10 بڑے شہروں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔
رپورٹ کیمطابق ٹوکیو 3 کروڑ 75 لاکھ کی آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا شہر ہو گا۔ بھارتی دارالحکومت دلی3 کروڑ61 لاکھ کی آبادی کے ساتھ دوسرا بڑا شہر بن جائے گا۔ دوسری جانب چین کا شہر شنگھائی تیسرے، ممبئی چوتھے، بیجنگ پانچویں، ڈھاکا چھٹے، کراچی ساتویں، قاہرہ آٹھویں، نائیجیریا کا شہر لاگوس نویں اور میکسیکو سٹی دسویں نمبر پر آ جائے گا۔