عراق خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق 20 زخمی

شہری موصل سے محفوظ مقام کی طرف جارہے تھے بمبار نے دھماکا کردیا،مسجد النوری کی شہادت داعش کی شکست ہے، وزیر اعظم


News Agencies/AFP June 24, 2017
شہری موصل سے محفوظ مقام کی طرف جارہے تھے بمبار نے دھماکا کردیا،مسجد النوری کی شہادت داعش کی شکست ہے، وزیر اعظم۔ فوٹو: فائل

عراق میں خودکش دھماکے میں12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی موصل کے علاقے سے شہری محفوظ مقام کی طرف جا رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے دھماکا کردیا جس میں 12افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ مغربی موصل میں سیکیورٹی فورسز داعش کے خلاف آپریشن میں شریک ہے۔ مرنے والوں اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ داعش کی مذہبی علامت سمجھی جانے والی جامع مسجد النوری کی دھماکے میں شہادت اس کا اعتراف شکست ہے۔ عراق میں تعینات کینیڈا کی اسپیشل فورسز کے ایک نشانہ باز نے گذشتہ ماہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ایک جنگجو کو 2 میل کے فاصلے سے گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں