شاہ رخ جتوئی کو کم عمرقراردینے والے پولیس سرجن کوعہدے سے ہٹادیا گیا

پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر کی جگہ نئے پولیس سرجن اسلم پیچوہو نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے


ویب ڈیسک February 02, 2013
پولیس سرجن ڈاکٹرجلیل قادر نے میڈیکل رپورٹ میں شاہ رخ جتوئی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان بتائی تھی۔ فوٹو:فائل

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کے حوالے سے رپورٹ دینے والے پولیس سرجن ڈاکٹرجلیل قادر کو عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ ڈاکٹر اسلم پیچوہو نے پولیس سرجن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔


کراچی میں تعینات پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر نے ملزم شاہ رخ جتوئی کے بارے میں رپورٹ پیش کی تھی کہ اس کی عمر 18 سال سے کم ہے۔ اس رپورٹ سے متعلق معاملہ ابھی عدالت میں زیرسماعت ہےکہ اچانک اعلیٰ حکام نے ڈاکٹرجلیل قادر کوہٹا کر سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کی جگہ نئے پولیس سرجن ڈاکٹر اسلم پیچوہو نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹراسلم پیچوہو اس سے پہلے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد اور ایم ایس سروسز اسپتال کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے عدالت کے حکم پر تفتیشی ٹیم نے ملزم شاہ رخ جتوئی کا طبی معائنہ کیا تھا، جس کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے جبکہ اس کا قد 5 فٹ 9 انچ اور وزن 70 کلو ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں