جاپانی سائنسدانوں کا مچھلی کے ذہن میں کھانے کی خواہش کے خیال کو پڑھنے کا تجربہ
جاپانی سائنسدانوں نے تاریخ میں پہلی بار مچھلی کے ذہن میں کھانے کی خواہش کے خیال کو پڑھنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
سائنسدانوں نے زیبرا فش نامی ننھی سی مچھلی کے برین سرکٹس پر تحقیق کے دوران مشاہدہ کیا کہ جب مچھلی کو کھانے کی طلب ہو تی ہے تو اس کے دماغ میں نارنجی رنگ کا ایک نیوران ایک حصے سے دوسرے حصے تک گھومتا پھرتا ہے، سائنسدان اس تحقیق کو دماغ کے پیچیدہ نظام کو سمجھنے کے حوالے سے ایک سنگ میل قرار دے رہے ہیں، زیبرا فِش کا دماغ بھی انسانی دماغ کی طرح پیچیدہ ہے۔