الیکشن ملتوی کرنےکی سازشیں کی جارہی ہیں فاروق ایچ نائیک

ملک میں آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، تمام ادارے اپنے اپنے دائرے میں کام کریں،وفاقی وزیرقانون

ملک میں آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، تمام ادارے اپنے اپنے دائرے میں کام کریں،فاروق ایچ نائیک فوٹو: فائل

وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنےکی سازشیں کی جارہی ہیں۔الیکشن کی تاریخ کا اعلان صدرآصف زرداری کریں گے۔

سٹی کورٹ میں کراچی بارایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ملک میں آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، تمام ادارے اپنے اپنے دائرے میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد الیکشن کمیشن کی تشکیل کا سہرا موجودہ حکومت کے سر ہے، انتخابات آئین اور قانون کے مطابق وقت پر ہوں گے۔


فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ عام انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن جاری کرے گا،ملک میں پہلی مرتبہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے والی ہےاس کے بعد آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کرائے جائیں گے،حکومت کی کوشش ہے کہ آئین اور قانون کے تحت انتخابات وقت پرہوں۔

وفاقی وزیرقانون نے کراچی بار ایسویسی ایشن کو کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک بھی دیا، انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ کراچی بار نے جمہوریت کے لئے بے شمارقربانیاں دیں۔
Load Next Story