انتخابی فہرستوں سے پونے چار کروڑ ووٹ نکال دیئے گئے الیکشن کمیشن

ماضی میں جس کا جتنا بس چلا جعلی ووٹ بنائے، اب بھوت پولنگ اسٹیشن ممکن نہیں،ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک February 02, 2013
الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والاامیدوارناہل ہوجائے گا،سیکریٹری الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں اور انتخابی فہرستوں سے پونے چار کروڑ ووٹ نکال دیئے گئے۔


ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نئے انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں اور انتخابی فہرستوں سے پونے چار کروڑ ووٹ نکال دیئے گئے، ان کا کہنا تھا کہ انتخابی فہرستوں سے نکالے گئے ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی، ماضی میں جس کا جتنا بس چلا جعلی ووٹ بنائے، اب بھوت پولنگ اسٹیشن ممکن نہیں۔

افضل خان نے کہا کہ الیکشن کے لئے ضابطہ اخلاق تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر بنایا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر امیدوار نااہل ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں بڑے جلسے اوربڑے بینرز آویزاں کرنے پرپابندی ہوگی، انتخابات کے لئے60 لاکھ افراد پر مشتمل عملہ موجود ہے، اس بارگریڈ 19کے افسران کو پریذائڈنگ آفیسر لگایا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |