ادارے حدود ميں رہ کر فیصلے کریںپارلیمنٹ قانون اور آئین بنانے والا ادارہ ہےخورشید شاہ

کچھ جج صاحبان پارلیمنٹ کے خلاف ریمارکس دیتے ہیں اس حوالے سے پارلیمنٹ ميں بات کی جائے گی، خورشید شاہ


ویب ڈیسک February 02, 2013
کچھ جج صاحبان پارلیمنٹ کے خلاف ریمارکس دیتے ہیں ، اس حوالے سے پارلیمنٹ ميں بات کی جائے گی، خورشید شاہ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نےکہا ہے کہ ادارے حدود ميں رہ کر فیصلے کریں، پارلیمنٹ قانون اور آئین بنانے والا ادارہ ہے۔


سکھر ميں ملٹری روڈ پر یوٹیلٹی اسٹور کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ادارے حدود ميں رہ کر اپنے فیصلے کریں ، پارلیمنٹ قانون اور آئین بنانے والا ادارہ ہے اس پر ریمارکس دینے سے گریز کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ کچھ جج صاحبان پارلیمنٹ کے خلاف ریمارکس دیتے ہیں اس حوالے سے پارلیمنٹ ميں بات کی جائے گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کوپانچ سال کا مینڈیٹ حاصل ہے اورپارلیمنٹ آخری روز بھی کوئی فیصلہ کرسکتی ہے مگرپارلیمنٹ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرےگی جس سے ملک میں انارکی پیدا ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |