کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج

پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ سب انسپکٹر اشرف مغل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 24, 2017
فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز افطار کے وقت پیش آیا تھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: گزشتہ روز سائٹ ایریا میں فائرنگ سے شہید ہونے والے 4 اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سائٹ ایریا کے علاقے میں قتل ہونے والے 4 اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ سب انسپکٹر اشرف مغل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پرفائرنگ سے 4 اہلکار شہید

دوسری جانب حملے میں شہید چار پولیس اہلکار کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہو گئی جس میں ہیلمٹ پہنے دہشتگردوں کو فائرنگ کرتے اور فرار ہوتےدیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔