کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ 4 افراد جاں بحق پولیس

کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد سرور کے نام سے ہوئی۔


ویب ڈیسک February 02, 2013
میٹروول اور برنس روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد سرور کے نام سے ہوئی،میٹروول اور برنس روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پاک کالونی سے صبح سویرےایک بوری بند لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ الآصف اسکوائر اور گزری میں بھی فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہو ئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں