کراچی تیز رفتار منی بس بالائی بیریئر سے ٹکراگئی 17 افراد زخمی

حادثہ صبح کے وقت ڈیفنس میں خیابان اتحاد میں منی بس کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا


ویب ڈیسک February 02, 2013
حادثہ صبح کے وقت ڈیفنس میں خیابان اتحاد میں منی بس کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

بس ڈرائیور کی غیر ذمہ داری کے باعث تیز رفتار منی بس بالائی بیریئر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈیفنس خیابان اتحاد میں صبح کے وقت ڈرائیور کی تیزرفتاری اور غیر ذمہ داری کے باعث منی بس بالائی بیرئیر سے ٹکراگئی جس کے باعث 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ اے ویجلنس ٹیم نے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ ڈرائیورتیز رفتاری سے منی بس چلارہا تھا جسے متعدد بارآہستہ چلانے کا بھی کہا گیا لیکن اس نے بات سنی ان سنی کردی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں