
یہی وجہ ہے کہ جاگیردارانہ نظام کے محافظ اور ان کے ایجنٹ متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف سازشوں کے جال بن رہے ہیں مگر ناکامی ان کا مقدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کی جدوجہد اپنی ذات کیلیے نہیں بلکہ ملک سے فرسودہ و جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور متوسط طبقے کی حکمرانی کیلیے ہے، وہ دن دور نہیں جب شہداء کی قربانیوں کی بدولت اس ملک میں حق پرستی کا سورج طلوع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آج الطاف حسین کا نظریہ حقیقت پسندی ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے جو جاگیر دارنہ نظام کے خاتمے کی نوید ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔