الطاف حسین متوسط طبقے کی حکمرانی چاہتے ہیں محمد شریف

متحدہ نے غریبوں کی قیادت متعارف کرائی، فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ قریب ہے

متحدہ نے غریبوں کی قیادت متعارف کرائی، فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ قریب ہے۔ فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قائد تحریک الطا ف حسین نے غریب و متوسط طبقے کی قیادت کو متعارف کرا کے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد کی ۔


یہی وجہ ہے کہ جاگیردارانہ نظام کے محافظ اور ان کے ایجنٹ متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف سازشوں کے جال بن رہے ہیں مگر ناکامی ان کا مقدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کی جدوجہد اپنی ذات کیلیے نہیں بلکہ ملک سے فرسودہ و جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور متوسط طبقے کی حکمرانی کیلیے ہے، وہ دن دور نہیں جب شہداء کی قربانیوں کی بدولت اس ملک میں حق پرستی کا سورج طلوع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آج الطاف حسین کا نظریہ حقیقت پسندی ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے جو جاگیر دارنہ نظام کے خاتمے کی نوید ہے۔
Load Next Story