جوہانسبرگ ٹیسٹ دوسرے ہی دن پاکستان کےسر پر شکست کے بادل پروٹیز کو411 رنز کی برتری

جنوبی افریقہ نے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک 3 وکتون کے نقصان پر 207 رنز بنالئے ہیں۔

جنوبی افریقی بالرز کے سامنے کوئی بھی پاکستانی جم کر نہ کھیل سکا۔ فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے ساتھ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے ہی دن پاکستان کے سر پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں، پاکستان کو پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کی مجموعی برتری 411 رنز ہوگئی ہے۔

جوہانسبرگ کے نیو وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کم ترین اسکور 49 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ قومی ٹیم کے 9 کھلاڑی اپنا مجموعی اسکور دہرے ہندسے نہ لے جاسکے جبکہ 3 تو اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی ناکام ہوکر پویلین لوٹ گئے۔


قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور 13 رنز تھا جو کہ اظہر علی نے بنائے جبکہ دوسرے نمبر پر کپتان مصباح الحق رہے جنہون نے 12 رنز کی اننگز کھیلی، محمد حفیظ 6، ناصر جمشید 2، یونس خان 0، اسد شفیق 1، سرفراز احمد 2، عمر گل 0، سعید اجمل 1 اورراحت علی 0 پر آؤٹ ہوئے، جنید خان 8 رنز بنان کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 جبکہ فلینڈر اور جیک کیلس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو فالو آن کا شکار کرنے کے باوجود جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز شروع کی اور کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنالئے۔ ہاشم آملہ 50 اور اے بی ڈیویلیرز 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ پیٹرسن 27، گریم اسمتھ 52 اور جاک کیلس 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 2 جبکہ سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story