جسٹن بیبرکے ہم شکل پاکستانی نوجوان نے دھوم مچادی

پاکستانی نوجوان جسٹن بیبرسے اس قدر مشابہت رکھتا ہے کہ اس کا فرق کرنا بھی مشکل ہے


ویب ڈیسک June 24, 2017
تصاویرمیں عمرخلیل اورجسٹن بیبرمیں فرق کرنا کافی مشکل ہے؛فائل فوٹو

KARACHI: معروف امریکی پاپ گلوکار جسٹن بیبر سے بے انتہا مشابہت رکھنے والے پاکستانی نوجوان عمر خلیل نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

چند روز قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہم شکل کی کراچی میں موجودگی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پرغیرمعمولی شہرت حاصل کی تھی اور اب معروف امریکی پاپ گلوکار جسٹن بیبر کا ہم شکل نوجوان عمر خلیل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ہم شکل نوجوان



میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر خلیل کا کہنا ہے کہ ان کے قریبی دوست نے سب سے پہلے ان کے اور جسٹن بیبر کے درمیان مشابہت کا نوٹس لیا، بعد ازاں دیگر افراد نے بھی انہیں اس بات کا احساس دلایا کہ وہ جسٹن بیبر جیسے دکھتے ہیں، اور پھر عمر خلیل نے اپنی اور جسٹن بیبر کی مشترکہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں جس کے بعد ان کی شہرت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔ تصاویر میں عمر بالکل جسٹن کی طرح حلیہ بنائے ہوئے ہے جنہیں دیکھ کر دونوں میں فرق کرنا نہایت مشکل ہے۔



واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی اداکاررنویر سنگھ سے مشابہت رکھنے والا نوجوان بھی پاکستانی شہر راولپنڈی میں موجودگی کے باعث بے پناہ شہرت سمیٹ چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔