کراچی میں رینجرزاورپولیس موٹرسائیکل سواروں پرکڑی نظررکھیںرحمان ملک

عوام مشتبہ افراد کے بارے میں پولیس کو آگاہ کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہوسکے۔


ویب ڈیسک February 02, 2013
ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ شہر میں گشتی ٹیموں میں اضافہ کریں، رحمان ملک۔ فوٹو : فائل

لاہور:

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں امن کے قیام کے لئے پولیس اور رینجرز کو موٹر سائیکل سواروں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔


وفاقی وزیر داخلہ نے اعلٰی سطح کے اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت اور گشتی ٹیموں میں اضافہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ مشتبہ افراد کے بارے میں پولیس کو آگاہ کریں تاکہ شہر میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔


واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 80 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ ہی کے مطابق ماہ فروری کے دوران دہشت گرد شہر قائد میں خوفناک دہشت گردی کرسکتے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔