پاناما لیکس نواز شریف کیلئے اللہ کی پکڑ ہے عمران خان

پاناما کا فیصلہ نواز شریف سمیت کرپشن کے بڑے بڑے برج الٹ دے گا، عمران خان


ویب ڈیسک June 24, 2017
بابراعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی، عمران خان: فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس نوازشریف اور کرپٹ مافیا کے لئے اللہ کی پکڑ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ بابراعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی، تمام دعووں، وعدوں اور اعلانات کے باوجود اپریل 2016 سے آج تک نواز شریف نے پاناما لیکس پر قوم کے سوالات کے جواب نہیں دیئے جبکہ پاناما لیکس اللہ کی جانب سے نواز شریف اور کرپٹ مافیا کی پکڑ ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: بابراعوان پیپلزپارٹی چھوڑ کرتحریک انصاف میں شامل

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ نواز شریف سمیت کرپشن کے بڑے بڑے برج الٹ دے گا اور قوم انشاء اللہ پاناما فیصلے کے بعد بدلا ہوا پاکستان دیکھے گی۔ بابراعوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان کے قافلے میں شامل ہو کر فخر اور اطمینان محسوس کر رہا ہوں جبکہ شریف خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کرنے میں عمران خان اوران کی تحریک کا تاریخی کردار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔