ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے مجید اچکزئی کا 5 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا

کیا آپ کو کل کے دھماکے کی ویڈیو نہیں ملی صرف میری والی ویڈیو ہی ملی ہے، ایم پی اے کا صحافیوں سے سوال


ویب ڈیسک June 24, 2017
مجید اچکزئی نے میڈیا کے نمائندوں کو بے شرم بھی کہا: فوٹو: ایکسپریس 

ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے والے بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے مجید اچکزئی کا 5 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ڈیوٹی پر موجود بے گناہ ٹریفک سارجنٹ کو اپنی گاڑی تلے کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو بغیر ہتھکڑیوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ تھری کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔

اس سے قبل پولیس ملزم کو صبح جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لائی لیکن مقررہ وقت پورا نہ ہونے اور نامکمل دستاویزات کے باعث ریمانڈ نہ مل سکا، جس پر پولیس نے مجید اچکزئی کو واپس تھانے منتقل کر دیا تھا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کوئٹہ میں ایم پی اے کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار جاں بحق

اس موقع پر بکتربند سے اترتے ہوئے ایم پی اے مجید اچکزئی میڈیا نمائندوں کو دیکھ کر برہم ہو گئے اور صحافیوں کو برا بھلا کہتے ہوئے پوچھا کہ میرے کیس کی سب کو اتنی فکر کیوں ہے، کیا آپ کو کل کے دھماکے کی ویڈیو نہیں ملی، صرف میری والی ویڈیو ملی ہے اور کیا میڈیا نمائندوں کو پولیس نے پہلے بلا لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔