لاہور:
وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ رمنا، شالیمار اور گولڑہ پولیس نے افغان بستی،سیکٹر ایف ٹین،سیکٹرالیون اورسیکٹربارہ کے علاوہ جی ٹین اور ای الیون میں بھی سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے متعلقہ تھانوں میں رکھا گیا ہے جہاں تحقیقات کے بعد بے گناہ شہریوں کو رہا کردیا جائے گا۔