فلمیں حاصل کرنے کیلئے دوسروں کی طرح ہیروز کا سہارا نہیں لیتی امیشا پاٹیل

فلم میں میرے کردار کی پسندیدگی نے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں، امیشا پاٹیل


ویب ڈیسک February 02, 2013
بالی ووڈ کی گندی سیاست سے دور رہتی ہوں اور دور ہی رہنا چاہتی ہوں، امیشا پاٹیل فوٹو: پبلسٹی

لاہور: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پاٹیل کا کہنا ہے کہ انہیں فلمیں صرف اور صرف ان کی صلاحیتوں کی بنا پر ملتی ہیں، انہیں دوسری اداکاراؤں کی طرح ہیروز کا سہارا نہیں لینا پڑتا۔


امیشا پاٹیل فلم ''ریس ٹو'' میں کامیاب کامیڈی کردار کے بعد ان دنوں کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں اور اس خوشی نے ان کی فلاپ فلموں کا غم بھی بھلا دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے دسری اداکاارؤں کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ''ریس ٹو'' میں کامیاب کردار کو ان کے مخالفین بالی ووڈ میں واپسی سے منسوب کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واپسی ان اداکاراؤں کی ہوتی ہے جو بوڑھی ہوچکی ہیں اور جن کے بچے ہیں، وہ بالی ووڈ کی گندی سیاست سے دور رہتی ہیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔

امیشا پاٹیل نے کہا کہ فلم میں ان کے کردار کی پسندیدگی نے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں اورانہوں نے ثابت کردیا کہ وہ ہر قسم کا کرداربخوبی ادا کر سکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ بھی مختلف نوعیت کے کردار نبھا کر مداحوں سے داد سمیٹنے کی کوشش کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے امیشا پاٹیل کوئی کامیاب فلم نہیں دے سکی تھیں جبکہ ''ریس ٹو'' میں بھی ان کا کردار مرکزی نوعیت کا نہیں تھا اس کے باوجود انہیں اتنا غرور ہے تو نہ جانے کسی فلم میں اگر مرکزی کردار مل گیا تو وہ کس طرح لفظوں کے تیر چلائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔