چینی وزیرِخارجہ کی اہم دورے پر پاکستان آمد

امریکا کے بغیرافغان مصالحتی عمل شروع کرنے پر مشاورت کے حوالے سے وانگ یی کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے


ویب ڈیسک June 24, 2017
خطے میں بدلتی ہوئی سیاسی و عسکری صورتِ حال کے پیش نظر چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا دورہ پاکستان انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ (فوٹو: فائل)

چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی اہم دورے پر پاکستان کے پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خطے کی بدلتی صورت حال خصوصاً افغانستان کے معاملے پر وہ اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

چکلالہ کے فوجی ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا استقبال کیا۔ اپنے حالیہ دورے میں وانگ یی پاکستان کی اعلیٰ سول اور ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وانگ یی مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتِ حال پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی امریکا کے بغیرافغان مصالحتی عمل کرنے پر مشاورت اس دورے کا اہم ترین نکتہ ہے جبکہ چینی وزیر خارجہ اہم پاکستانی شخصیات سے ملاقات کے بعد افغانستان بھی جائیں گے۔

ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کی کامیابی کے لیے خطے میں پائیدار امن بہت ضروری ہے اور اس وقت چینی قیادت یہی مقصد حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں